”تمیز سیکھو‘ ‘سیلفی لے رہے مداح پرجیہ بچن برس پڑیں، دیکھیں ویڈیو

تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ اور راجیہ سبھا ممبر جیہ بچن جویوں توابھی تک فوٹوگرافروں پر ہی غصہ کرتی رہتی ہیں اب اپنے مداحوں پر بھی ان کا عتاب نازل ہونا شروع ہو گیا ۔ بات دراصل یہ ہے کہ جیہ ایک بلڈنگ سے باہر نکل رہی تھیں۔ ہمیشہ کی طرح باہر کچھ فوٹو گرافرزموجود تھے۔
جیہ بڑے خوشگور موڈ میں نظر آرہی تھیں۔ انہیں اچھے موڈ میں دیکھ کر ایک مداح نے جیب سے اپنا فون نکالا اور سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگا۔
حالاںکہ وہ کافی دور تھا لیکن جیہ کو بغیر پوچھے اس طرح سیلفی لینا پسند نہیں آیا۔ جیہ کی ناراضگی دیکھ وہ شخص پیچھے ہٹنے لگا تو انہوں نے اسے پاس بلایا اور اس کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ اور کہا کہ موبائل سے تصویر کیوں لے رہے ہو؟ تصویر لینے سے پہلے تم نے پوچھا؟ تمیز سیکھو‘….یہ کہتے ہوئے غصہ ان کے چہرہ پر صاف نظر آرہا تھا۔
لیکن یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب جیہ فوٹو کے چکر میں اس طرح غصہ ہوئی ہوں۔ ایک بار تو ایک فوٹوگرافر نے ایشوریہ رائے کو ایش کہہ دیا تھا۔ اس پر جیہ اتنی ناراض ہوئی تھیں کہ یہ معاملہ سرخیوںمیں آگیا تھا۔