ہندوستان کوٹما ٹر سپلائی بند کرنے کا جواب ایٹم بم سے دیں گے:پاکستانی صحافی کا ویڈیو ودیکھیں

نئی دہلی: ایک پاکستانی صحافی کا ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا میںبہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ہندوستان کی کارروائی سے ناراض اس صحافی کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے ٹماٹر کی سپلائی بند کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے تاہم اس کا خمیازہ ہندوستان کو بھگتنا پڑے گا۔

ہندوستان کے پاکستان کو ٹماٹر کی سپلائی بند کرنے کے قدم سے اتنا ناراض اور غصہ ہے کہ وہ بار بار توبہ توبہ بول کر اپنے کان پکڑ رہا ہے اور کہہ رہا کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے اور اس کو ڈرائینگ روم میں سجانے کے لئے نہیں رکھا ہے اس کااستعمال صرف اور صرف ہندوستان کے خلاف کیا جائے گا۔

ویڈیو صحافی کہہ رہا کہ ہندوستان کو لگتا ہے کہ پاکستان بنا ٹماٹر کے جی نہیںسکتا ہے ،پاکستان آنے والے دنوں میں خود ٹماٹر اگائے گا۔صحافی کا غصہ صرف اتنے پرہی ختم ہوا بلکہ وہ کہتا ہے کہ جس طریقے سے آج انڈین جل رہے ہیں ،سڑ رہے ہیں ،اسی طرح ان کا ٹماٹر بھی سڑے گا۔

اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کے ٹماٹر کا جواب ایٹم بم سے دیا جائے ۔ اب اس ویڈیو کی وجہ سے یہ پاکستانی صحافی سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔ اسے اس ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tamatar ka badla atom bomb se denge pak journalists rant against india in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.