وزیر اعظم مودی نے گارڈ آف آنرکے وقت غش کھا کر گرنے والے فضائیہ کے جوان کی مزاج پرسی کی ، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وقت سب کو حیرت زدہ کر دیا جب سیشلس کے صدر کے استقبال کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے ایک جوان کے گرمی کی شدت سے غش کھا کر زمین پر گرنے کا علم ہوتے ہی مودی اس کی خیریت دریافت کرنے اس سے ملنے پہنچے ۔

اس ملاقات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائر ل ہو رہا ہے۔ در اصل سیشلس کے صدر جمہوریہ ڈینی فار پیر کو ہندوستان کے دورہ پر پہنچے ۔ دارالخلافہ دہلی پہنچے پر انہیں راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

ا س موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند اور وزیر اعظم مودی موجود تھے ۔ راشٹرپتی بھون میں صدر اور وزیر اعظم مودی نے ان کا استقبال کیا، راشٹرپتی بھون میں جب صدر ڈینی فار کو گارڈ آف آنر دیا جا رہا تھا اسی دوران ہندوستانی فضائیہ کا ایک جوان گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا۔ پروگرام کے اختتام اور صدر ڈینی فار کے جانے کے بعد پی ایم مودی فضائیہ کے جوان کی خیریت معلوم کرنے اس کے پاس جا پہنچے۔

پی ایم مودی نے فضائیہ کے اس جوان سے کہا کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں، پی ایم مودی کے دفتر کے خفیہ ذرائع نے بتایا کہ چند منٹ جوان کے پاس رکنے کے بعد مودی اپنے سرکاری رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Take care of your health says pm to airman who fainted during guard of honour ceremony in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply