’خدا نے کہا، ملوں گا وہاں، ہے نیکی جہاں‘

نئی دہلی: ماہ رمضان کے موقع پر ڈٹرجنٹ پاؤڈر’سرف ایکسل‘ کی تشہیر کے لیے ایک ویڈیو اشتہارات گزشتہ دنوں جاری کیا ہے ۔سحری کے لئے بچے کی ماں اسے کہتی ہے اٹھو شاہد آج تمہیں روزہ رکھنا ہے نا۔۔۔۔ بچہ اٹھتا ہے ۔ تب ہی اس کو یاد آتا ہے کہ پڑوس میں رہنے والے ایک بزرگ رہتے ہیںجنہیں سنائی کم دیتا ہے ۔انہیں سننے میں دقت ہوتی ہے۔
وہ سننے کے لئے مشین لگاتے ہیں ۔ وہ بھاگتے ہوئے کسی طرح سے ان کے گھر تک پہنچ جاتا ہے۔ اورمشین کو ان کے کان میں لگاتا ہے انہیں جگاتا ہے۔انہیں سحری کے لئے کھانے کا سامان بھی دیتا ہے۔اس کے ساتھ ایک بہترین گیت بھی چلتا ہے-
’میں نے پوچھا خدا سے کہ تو مجھ کو ملے گا کہاں / خدا نے کہا، ملوں گا وہاں، ہے نیکی جہاں / اوروں کا خیال ایک نیکی ہے / تیرا اچھا اعمال بھی ایک نیکی ہے۔’اور پھر پتہ چلتا ہے کہ ‘خود کو بھلا اوروں کو یاد رکھنے میں اگر داغ لگ جائے تو داغ اچھے ہیں۔
مگر آخری لائن زیادہ اہم ہے- ‘اس رمضان آپ بھی اپنے بچوں کو اوروں کا خیال رکھنے کی ترغیب دیں۔’ شاید یہی بات تو رمضان کا مہینہ بھی سکھاتا ہے۔’مدد کرنا بھی ایک عبادت ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Surf excel ramazan in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply