جب سیلفی لینے پرگلوکارسونو نگم نے فین کا ہاتھ مروڑ دیا: دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: بالی ووڈ گلوکار سونونگم نے سیلفی لینے پر مداح کا ہاتھ موڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سونونگم گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی گلوکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ مختلف تنازعات کا شکار ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہنے لگے ہیں۔

حال ہی میں سونونگم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مداح سیلفی لینے کے لیے سونوکے کندھے پر ہاتھ رکھتا ہے تاہم سونو کو مداح کی یہ بے تکلفی بڑی ناگوار گذری اورانہوں نے اس کا ہاتھمروڑدیا۔

سیلفی لینے والے شخص کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا اوراس نے سونو سے معافی مانگی جس پر سونونگم نے اسے فوراً معاف کردیا اور ہنستے ہوئے اپنا ہاتھ اس شخص کے کندھے پر رکھا اوراس کے ساتھ تصویر کھینچوائی۔

سونونگم نے تو اس واقعے کو مذاق کے انداز میں لیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سونو کے اس طرز عمل پر کافی تنقید کی جارہی ۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soun nigam funny fan fight video goes viral in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.