پاکستان میں سکھ شہری نے افطاری کے لیے دودھ کی سبیل لگائی، روزے داروں کازبردست ہجوم رہتا ہے

لاہور:پشاور میں ایک سکھ شہری نے رمضان المبارک میں افطاری کے لئے روح افزا کے دودھ کے شربت کی سبیل لگا لی ہے۔ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والا شہری روزانہ کئی مسلمانوں کو افطاری کے لئے دودھ فراہم کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے ایک سکھ شہری نے روزہ داروں کے لئے دودھ کی سبیل لگا کر مذہبی ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔
سکھ شہری نے رمضان المبارک میں مسلمانوں کے ساتھ رواداری کو فروغ دیتے ہوئے روزانہ افطاری کے لئے دودھ کی سبیل لگا کر دیگر شہریوں کے لئے ایک اچھی روایت قائم کی ہے۔پشاور کے شہریوں نے سکھ شہری کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے مسلمانوں کے دلوں میں پاکستان میں بسنے والے اقلیتوں کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھی اس پاکستانی شہری کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان سے محبتوں کی علامت قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سکھ شہری کی جانب سے لگائی جانے والی دودھ کی سبیل پر روزانہ افطاری کے موقع پر ہجوم رہتا ہے۔ اوعر روزے دار پالیتھین کی تھیلیوں میں دودھ بھر بھر کر لے جاتے ہیں ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sikhs serving milk to muslims in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply