کشمیر میں سحری کےلئے مسلم پڑوسیوں کو بیدار کرنے والے سکھ شخص کی کہانی اس ویڈیو کی زبانی

نئی دہلی: جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سحری کےلئے اپنے مسلم پڑوسیوں کو جگانے کا کام کر رہے ایک نامعلوم سکھ کا ویڈیو سوشل میڈیا پرکافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

21 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں شخص اپنے پڑوسیوں کوجگانے کیلئے ڈھول (ڈرم)بجاتا نظر آ رہا ہے۔ڈرم بجانے کے ساتھ ساتھ سکھ شخص آواز بھی لگا رہا ہے اس میں وہ کہہ رہا ہے ؟اللہ رسول دے پیاروں ،جنت دے طلبگاروں ،اٹھو روزہ رکھو۔

سوشل میڈیا پر لوگ اس سکھ شخص کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ شخص کشمیر میں صدیوں سے چلے آ رہے ہیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو دکھا رہا ہے۔

Title: sikh mans video waking up muslim neighbours for sehri goes viral | In Category: وائرل خبریں  ( viral-stories )

Leave a Reply