چین میں ایک تین سالہ بچہ تیز رفتار ٹریفک کے درمیان اپنی سائیکل دوڑاتا رہا

بیجنگ: جس کو اللہ رکھے اسے کون چکھے کی مثال اس چین میں جہاں ہر سال سڑک حادثات میں تقریباً10ہزار بچے ہلاک ہو جاتے ہیں، اس وقت صادق آئی جب ایک سڑک پر تیز رفتار سے دوڑتی گاڑیوں کے درمیان ایک3سالہ بچہ ارد گرد سے گذر رہی گاڑیوں کی پروا کیے بغیر سڑک کے عین وسط میں اپنی گلابی رنگ کی تین پہیوں والی سائیکل دوڑا رہا تھا ۔
اور اس وقت تک دوڑاتا رہا جب تک ایک جوڑے نے اپنی گاڑی روکی اور اسے ٹریفک سے دور لے جا کر پولس کے حوالے کر دیا جس نے اسے اس کے والدین تک پہنچایا جنہوں نے اپنے بچے کی گمشدگی کی اطلاع پہلے پی پولس کو دے دی تھی جس کے باعث وہ قانون کی زد میں آنے سے بچ گیا۔
یہ واقعہ12مارچ کواس وقت پیش آیا جب وہ زبردست بھیڑبھاڑ کا وقت تھا اور سڑک پر تیزرفتار ٹریفک کا اژدہام تھا۔لیکن اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار اور بائیک سوار اپنی گاڑیاں کس طرح اس بچے کو بچا تے ہوئے نکل رہے ہیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shocking moment three year old boy rides tricycle onto fast moving traffic in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply