ہائی اسپیڈٹرین پوری رفتار سے آرہی تھی اور ٹریکٹر ڈرائیور بے خوفی سے لائن پار کر رہا تھا

نئی دہلی:سڑک سے گذر رہے ہوں یا ریل پٹری پار کر رہے ہوں ہر شخص کو اس قدر جلدی رہتی ہے کہ وہ یہ نہیں سوچتا کہ چند منٹ صبر نہ کرنا اس کے لیے ہی نہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی ہلاکت خیز ثابت ہو سکتا ہے۔زیر نظر ویڈیو میں ، جو یو کے کے لسسٹر شائر کا ہے،ایک ٹریکٹرکو دیکھا جا سکتا ہے جس کا ڈرائیور اپنے دائیں جانب سے تیزی کے ساتھ آرہی ٹرین کی پروا کیے بغیرریلوے لائن پار کر رہا ہے۔
ادھر ٹریکٹر پٹری پرپہنچتا ہی ہے کہ چیختی، چنگھاڑتی ایک ہائی اسپیڈ ٹرین پوری رفتار سے دوسری پٹری سے وہاں سے گذر جاتی ہے۔ اگرڈرائیور ایمرجنسی بریک لگانے میں چند سکنڈبھی دیر کر دیتا تو جو حادثہ ہوتا اس کا سوچ کر ہی ہر کوئی کانپ اٹھتا ہے ۔کیونکہ ٹرین بھی پٹری سے اتر سکتی تھی۔ یہ پورا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا تھا۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shocking moment speeding train misses tractor by inches in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply