سات سالہ پاکستانی لیگ اسپنرعلی خان جس کی بولنگ دیکھ کر شین وارن بھی دانتوں تلے انگلی دبا بیٹھا:دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: اپنے لیگ اسپن بولنگ ٹیلنٹ اور مستقبل کا شین وارن بننے کا خواہش مند پاکستان کے اس سات سالہ بچے علی میکائل خان کا بولنگ کرتا ویڈیو سوشل میڈیا پر سنسنی بن کر وائرل ہو رہا ہے۔

اس کی لیگ اسپن بولنگ صلاحیتوں کا خود عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے بھی کیا ہے ۔انہوں یو ٹیوب پر علی کا بولنگ ویڈیودیکھا تو اس کی خطرناک لیگ اسپن بولنگ دیکھ کر وہ ششدر رہ گئے اور بے ساختہ بول اٹھے ”واؤ! واؤ! ایسی جادوئی بولنگ ۔

ابھی تو وہ صرف سات سال کا ہی ہے“ وارن نے اس کا ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ بھی کہا کہ میں نے اس بچے کا ویڈیو دیکھا ہے اور ا اس قدر باصلاحیت بولر پر میں بذات خودگہری نگاہ رکھوں گا۔

وارن نے علی سے بات بھی کی اور علی کا کہنا ہے کہ اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ وارن مجھ سے بات کر رہے ہیں۔ علی نے کہا کہ انشاءاللہ ایک روز میں بھی گرین شرٹ پہننا اور پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shane warne blown away by 7 year old spin bowling sensation eli mikal khan in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply