ویڈیو:جھرنے کے دہانے پر سیلفی لینے کی کوشش میں نوجوان 70فٹ نیچے گرکر شدید زخمی

رائے پور:خطرناک مقامات یا حالات میں سیلفی لینے کی کوشش میں کئی ہلاکتوں کے باوجود سیلفی کے شوق میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور اس کوشش میں تازہ واقعہ چھتیس گڑھ میں اس وقت رونما ہوا جب ایک نوجوان ایک جھرنے کے منھ پر کھڑا ہو کر سیلفی لینے کی کوشش میں نیچے گر گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ چھتیس گڑھ کے گریا بند میں واقع گھٹا رانی جھرنے کے منھ کے عین قریب پہنچ کر سیلفی لینے کی کوشش میں گجیندر نام کا یہ نوجوان پھسل پڑا اور 70فٹ نیچے کھائی میں جا گرا ۔ اگرچہ وہ زندہ بچ گیا لیکن شدید زخمی ہو گیا اس کی کمر کی ہڈی میں بھی فریکچر بتایا جاتاہے ۔

یہ نوجوان چھتیس گڑھ کے دارالخلافہ رائے پور سے متصل ابھان پور کے کولار گاؤں کا رہائشی تھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح لے لیے نکلا تھا۔وہ سیلفی لیتے لیتے جھرنے کے سب سے اوپر والے حصہ تک پہنچ گیا۔

وہاں وہ کسی سہارے کے بغیر سیلفی لے رہا تھا کہ اس کا پیر پھسل گیا اور وہچٹانوں سے ٹکراتا ہوا سیدھا سخت زمین پر آکر گرا۔نیچے چونکہ کئی مقامی، غیر ریاستی و غیر ملکی سیاح مووی بنا رہے تھے اس لیے یہ پورا سانحہ بھی ویڈیو کیمرے کی زد میں آگیا۔اور اس کی بھی ویڈیو بن گئی۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Selfie goes wrong as youth falls off waterfall in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply