سچن تندولکر اس دوسال کے بچے کی بیٹنگ جی کھول کر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ، دیکھیں وائرل ویڈیو

نئی دہلی: کرکٹ کی دنیا میں جہاں سب لوگ سچن تندولکر کے فین ہیں وہیں کرکٹر سچن تندولکر 2سال کے بچے کے مداح ہیں۔ کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک دو سالہ بچے کا سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ویڈیو دیکھنے کے بعد سچن نے اس بچے کی زبردست تعریف کی ۔
دراصل اس ویڈیو میں وہ دوسالہ بچہ جس انداز میں بیٹنگ کر رہا ہے اس سے ہر کوئی اس بچے کے بیٹنگ کرنے کے بہترین انداز کا قائل ہو جائے گا۔
سچن تندولکر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا” اسٹریٹ ڈرائیوس، لوفٹیڈ، فلیکس، عصر حاضر کا ایک مکمل کھلاڑی ہاشم کا شاندار آغاز ، کھیلتے رہو اور کھیل کا مزہ لیتے رہو، میری دعائیں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہیں“۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کوایک محسن نام کے ٹوئٹر صارف نے اپنے بھانچے ہاشم کا ویڈیوسچن تندولکر کو ٹیگ کرتے ہوئے معلوم کیا تھا کہ کیا یہ اچھا کھیل رہا ہے ؟ اس ٹوئٹ میں یوزر نے دھونی اور وراٹ کوہلی کو بھی ٹیگ کیا تھا۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sachin tendulkar appreciate batting effort made by 2 years old boy in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply