ہریانہ کے مویشی میلے میں 25کروڑ روپے والا بھینسا ’شہنشاہ“ بھی لایا گیا

چنڈی گڑھ:ہریانہ کے جھجھر میں چل رہے مویشی میلے میں یوں تو نہایت عمدہ نسل کے جانور زبردست موضوع بحث بنے ہیں ۔ لیکن بھینسے کچھ زیادہ ہی اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔یہ وہ بھینسے ہیں جن کی قیمت فراری،لمبورگنی اوربی ایم ڈبلیو جیسی لکژری کاروںکے جدید ترین نمونوں کی قیمت سے بھی کئی گنا زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
20تا 25کروڑ روپے قیمت لگ جانے کے باجود ان کے مالک اپنے یہ بھینسے بیچنے پر راضی نہیں ہیں۔ان میں موریرانسل کا شہنشاہ نامی ایک بھینسا ہے جس کی لمبائی 5فٹ سات انچ ہے ۔ اس کی قیمت 25کروڑ روپے لگ چکی ہے لیکن سنہریا گاو¿ں کا کرم ویر اسے بیچنے تیار نہیں ہے۔بلیک گولڈ شہنشاہ نام کا یک بھینسا 15فٹ لمبا اور6فٹ اونچا ہے ۔
وہ یومیہ دس لیٹر دودھ اور آدھا کلو گھی پیتا ہے۔ اس کی بھی 26کروڑ روپے قیمت لگائی جا چکی ہے لیکن اس کا مالک نریندر بھی اسے بیچنے تیار نہیں ہے۔اسی طرح نقری نسل کا ایک گھوڑا ہے جس کی قیمت51لاکھ روپے لگا دیے جانے کے باوجود اس کا مالک اسے فروخت نہیں کر رہا۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rs 25 crore bull shahenshah attends haryana animal fair for catwalk in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply