لڑکے لڑکیوں کاچلتی گاڑیوں کے سامنے کود کر ” نیلو نیلو “ گانے کے ساتھ ڈانس کرنے والاویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر اکثر کوئی نہ کوئی چیلنج کرنے والا کرتب وائرل ہوتا رہتا ہے ایسے ہی گزشتہ دنوں ’کیکی چیلنج ‘ سرخیوں میں تھا اور اب ہندوستان کی ریاست کیرلہ کا ایک چیلنج سوشل نیٹورکنگ ویب سائٹوں پر بہت تیزی سے عام ہو رہا ہے ۔

نیلو نیلو چیلنج کے اس وائرل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ 2004میں آئی ایک فلم جس کا نام ’ رائن رائن کم اگین‘ کے گانے نیلو نیلو کو اس چیلنج میں استعمال کر لوگ چلتی گاڑی کے سامنے آکر رقص کرنے لگتے ہیں۔

’ Nillu Nillu Challengeاس وقت ریاست کیرل کی ہر گلی محلوں وسڑکوں پر بہت تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ کیرل میں یہ چیلنج کافی مشہور ہو رہا ہے۔ عالم یہ ہے کہ صوبہ کیرل کی پولس کی نیند اس چیلنج سے اڑی ہوئی ہے۔

پولس اس چیلنج کے وائرل کو قابو کرنے کے لئے سوشل میڈی کے ذریعہ ہی لوگوں کو آگاہ کر رہی ہے کہ اس چیلنجسے لوگ دور رہے اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

در اصل اس نیلو نیلو چیلنج میں لڑکے چلتی گاڑی کے سامنے آتے ہیں اور نیلو نیلو گانے پر ڈانس کرنے لگتے ہیں جس کے ساتھ وہ تاڑ کے پتے (Palm Leaves) اور ساتھ میں ہیلمیٹ بھی پہنے ہوتے ہیں۔ اس چیلنج میں پہلے چلتی گاڑی کو روکا جاتا ہے اور پھر ا سکے سامنے رقص کرتے ہیں۔ اب ا س چیلنج کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہو رہا ہے۔

 

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Road rage of a kind jumping off running vehicles to show off dancing skills in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment