ریکھا نے امیتابھ بچن کی تصویردیکھ کر ایسا کیا کیا کہ ہال قہقہے سے گونج اٹھا ،ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ہندی سنیما کی نامور اداکارہ ریکھا اور بالی وڈ شہنشاہ کہے جانے والے داکار امیتابھ بچن کی جوڑی 70 اور 80 کی دہائی کی سب سے مقبول اور پسندیدہ جوڑی قرار دی جاتی تھی، لیکن حال ہی میں بگ بی کی تصویر دیکھ کر ریکھا کے چہرے پر آنے والے تاثرات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز فوٹوگرافر دبو رتنانی نے ایک شاندار تقریب رکھی، جس کے دوران انہوں نے رواں سال کا 12 اسٹارز کی تصاویر پر مبنی کیلنڈر متعارف کروایا۔اس تقریب میں بالی وڈ کی متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی اور چار چاند لگا دیے۔

اگرچہ اس کیلنڈر میں ریکھا کی تصویر نہیں تھی، لیکن انہوں نے سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے، آنکھوں پر کیٹ چشمہلگائے تقریب میں شاندار انداز میں انٹری کی۔جب وہ تصویر بنوانے کے لیے بیک ڈراپ کے آگے کھڑی ہوئیں تو فوٹو گرافرز نے انہیں آگے ہونے کو کہا، جس کے پیچھے امیتابھ بچن کی تصویر تھی۔

اداکارہ جب پیچھے مڑیں اور امیتابھ بچن کی تصویر دیکھی تو چونک گئیں اور انتہائی دلچسپ تاثرات دے کر وہاں سے ہٹ گئیں، جس پر تقریب میں قہقہے گونج اٹھے۔

ڈبو رتنانی کے سال نو کے کیلنڈر میں امیتابھ بچن کی تصویر کے ساتھ ساتھ ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے، شاہ رخ خان، ودیا بالن، ٹائیگر شروف، کریتی سنن، سوناکشی سنہا، سنی لیون، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ ریکھاکے قریبی تعلقات کے چرچے بھی عام تھے لیکن ذاتی وجوہات کے باعث دونوں کی شادی نہ ہوسکی۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rekha avoids posing next to amitabh bachchans picture in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.