برطانوی شہزادہ پرنس ہیری نے چپکے سے سموسہ اٹھایا، یا چوری کی ، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے برطانیہ کے شاہی جوڑاپرنس ہیری اور میگن مارکل کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں گزشتہ دنوں سے کافی عام ہورہا ہے، جس کو دیکھ کر لوگ کافی حیران ہیں۔ برطانوی شہزادہ پرنس ہیری کا یہ ویڈیو ان کی بیوی میگن مارکل کی کتاب کے اجراءکے موقع کابتایا جا رہا ہے۔

در اصل اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے پرنس ہیری ایک پروگرام کے دوران ناشتے کے لوازمات سے آراستہ میز سے سموسہ اٹھا کر مہمانوں میں شامل ہو گئے ،پارٹی میں ان کے ساتھ ان کی بیوی میگن مارکل بھی موجود تھیں، لیکن اس بات کا ان کو بھی پتہ نہیں چلا، لیکن کیمرہ میں یہ سارا منظر قید ہو گیا۔

جب ہیری کو اس بات کا علم ہوا کہ یہ سب کیمرہ میں قید ہو گیا ہے تو وہ کیمر ہ دیکھ کر مسکرانے لگے۔ کتاب کے اجراءکی تقریب کے موقع پر حصہ لینے پہنچے پرنس ہیری کا سموسہ اٹھانے کا یہ ویڈیو فیس بک، ٹوئٹر پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prince harry caught red handed stealing a samosa in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply