پائلٹ کو لگی بھوک ،اسلئے اڑتا ہیلی کاپٹر میکڈونالڈ کے سامنے ہی اتار دیا

نئی دہلی: جب بھوک لگے، اور کھانے کا انتظار بہت مشکل ہے، کھانے کا وقت اور موقع نہ ہو، تو سب سے پہلے فاسٹ فوڈ کا خیال ذہن میں آتا ہے، اور نظریں کے ایف سی یا میکڈونالڈ تلاشنے لگتی ہیں، بالکل ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا آسٹریلیا کے سڈنی شہر میں ہیلی کاپٹر اڑا رہے ایک پائلٹ کے ساتھ۔ ہیلی کاپٹر اڑا رہے پائلٹ کو اسی دوران میکڈونالڈ نظر بھی آ گیا، لیکن اس نے کچھ ایسا کر ڈالا، جس نے اس کے ویڈیو وائرل کر ڈالا … موبائل فون سے کھینچی گئی فوٹیج میں پائلٹ کو میکڈونالڈ سے مفت کھانے کے پیکٹ کے ساتھ چوپر میں سواراڑان بھرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔


نائن نیوز آسٹریلیا کے مطابق، سڈنی میں ایک میکڈونالڈ کے ارد گرد رہنے والے اس وقت حیران رہ گئے، جب انہوں نے ہیلی کاپٹر کو ایک باغ میں لینڈ کرتے اور پائلٹ کو باہر نکل کر فاسٹ فوڈ حاصل کرنے کے بعد پھر پرواز بھرتے دیکھا … ارد گرد موجود کسی شخص نے اس واقعہ کا ویڈیو بنا نیوز چینل کو بھیج دیا تھا، جس ٹوپی پہنے ایک شخص بھورے رنگ کا فاسٹ فوڈ کا لفافہ ہاتھ میں تھامے میکڈونالڈ سے باہر نکلتا نظر آتا ہے ۔وہ اپنے ہیلی کاپٹر کی ایک تصویر کھینچتا ہے، اور اس کے بعد اس میں سوار اڑ جاتا ہے ۔ویڈیوز کے پس منظر میں ایک شخص کی آواز بھی سنائی دیتی ہے، “میں نے سمجھا تھا کہ کوئی ایمرجنسی ہو گی۔

Title: pilot lands helicopter at mcdonalds he was hungry in Urdu | In Category: وائرل خبریں  ( viral-stories ) Urdu News

Leave a Reply