پاکستان کی پی آئی اے نے اپنی تشہیر کے لیے یہ انوکھا طریقہ اختیار کیا،دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: ابھی چند روز قبل اپنے ایک اشتہار سے سوشل میڈیا پر زبردست مذاق اور ہنسی کا موضوع بننے کے بعد اسلامی ملک ہونے کا دعویٰ کرنے والے پاکستان کی سرکاری ایرلائنز پی آئی اے نے اپنی پرواز کو مزید پرواز دینے کے لیے ایک نیا مگر بھونڈا اور غیر اسلامی طریقہ اختیار کیا ہے۔
جس میں پہلے ایر ہوسٹس اور پھر ان کے ساتھ مسافروں کو بھی گلی کوچوں سے گذرنے والی باراتوں یا کسی میچ کے دوران منچلوں کے اچھل کود کر تے ناچتے ا ور ٹھمکے لگاتے دکھایا گیا ہے۔اور طیارے میں بیٹھے تمام بوڑھے جوان مرد عورت مسافر طیارے میں نئے انداز سے مہمان نوازی اور مسافروں کی دلبستگی کا سامان دیکھ دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں ۔

Title: pia latest bhondaadvertisement | In Category: وائرل خبریں  ( viral-stories )

Leave a Reply