وہ’ اسپائڈرمین‘ جس پرفدا ہے پورا فرانس

نئی دہلی: پیرس میں ایک مہاجر کے طور پر رہنے والے مغربی افریقی ملک مالی کے باشندے مامودوگساماکو ایک بچے کی جان بچانے کی پورے فرانس میں تعریف ہو رہی ہے اور فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ انہیں فرانس کی شہریت دی جائےگی۔

Paris balcony boy's family thank Mali 'Spiderman' Mamoudou Gassama
تصویر سوشل میڈیا

در اصل گساما نے پیرس میں ایک بچے کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اور وہ بھی ایک منٹ سے بھی کم وقت میں چار منزلہ عمارت پر بنا کسی حفاظتی انتظام کے چڑھتے چلے گئے اور بچے کی جان بچا لی ۔ اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر گساما کاعمارت پر چڑھنے کا ویڈیو وائرل ہو گیا اور پیرس میں انہیں ایک ہیرو کی طرح دیکھا جا رہا ہے۔ اس واقعہ سے فرانس کے صدر امانوئل میکرو ن نے اتوارکو 22سالہ گساما کو ان کے اس شاندار کام کے لئے ذاتی طور پر شکریہ ادا کرنے کے لئے ایلسی پلیس میں بلایا ۔

Paris balcony boy's family thank Mali 'Spiderman' Mamoudou Gassama
تصویر سوشل میڈیا

دوسری طرف پیرس کی میئر این ہیڈالگو نے بھی مامودو گساما کو فون کر کے ان کی تعریف کی ہے اورگساما کو ’ اسپائڈر مین ‘ کے لقب سے نوازا ہے۔ میئر ہڈالگو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا” گساما نے مجھے بتایا ہے کہ کچھ مہینے پہلے ہی اپنی زندگی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے مالی سے پیرس آئے ہیں۔ اور میں نے ان سے کہا ہے کہ انہوں نے جو کام کر کے دیکھایا ہے وہ سبھی شہریوں کے لئے مثال ہیں اور پیرس شہر انہیں ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں ہر طرح سے تعاون کرے گا۔

مامودوگساما کہتے ہیں کہ میں سنیچر کی شام ایک سڑک سے ہوکر گزر رہا تھا کہ تبھی میں نے دیکھا کہ ایک عمارت کے سامنے کافی لوگ جمع ہیں اور میں نے اوپر دیکھا تو ایک بچہ نظر آیا جس کی جان خطرہ میں تھی میںفوراً ہی بچے کی جان بچانے کے لئے عمارت پر چڑھتا چلا گیااور خدا کا شکر گزار ہوں کہ میں نے بچے کو بچا لیا “۔

Paris balcony boy's family thank Mali 'Spiderman' Mamoudou Gassama
تصویر سوشل میڈیا

پیرس کے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ جب تک ان کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچتی تب تک بچے کو بچایا جا چکا تھا۔ پیرس اخباروں نے مقامی افسروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ واقعہ کے دوران بچے کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے اور پولس بچے کے ماں باپ سے پوچھ گوچھ کر رہی ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paris balcony boys family thank mali spiderman mamoudou gassama in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply