ممبئی میں مسافروں سے بھری لوکل ٹرین میں سانپ نمودار، ویڈیومیں دیکھیں پھر کیا ہوا

نئی دہلی: ممبئی کی لوکل ٹرین میں سانپ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے ، جس کو دیکھ کر ٹرین میں بیٹھے لوگ حیران ہو گئے ۔

خبروں کے مطابق جمعرات یعنی آج صبح ٹٹوالا سے سی ایس ٹی ایم کی طرف جا ری لوکل ٹرین کے ایک ڈبے میں اچانک سانپ آ گیا ، اور وہ ڈبے میں لگے ایک پنکھے پر لٹکا ہوا تھا۔ تبھی ٹرین میں سفر کر رہے ایک مسافر کی نظر اس پر پڑی اور پھر ڈبہ میں ہلچل مچ گئی۔

جب یہ اطلاع ریلوے افسران کو ملی تو انہوںٹرین کے اس ڈبہ کو تھانے ریلوے اسٹیشن پر خالی کرایا۔ اس کے بعد سانپ کو نکالا گیا اور اس کے بعد ہی ٹرین آگے گئی۔ دیکھیں ویڈیو کیا ہوا ۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panic on mumbai local train after snake found inside coach in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply