ارے اظہر علی! ایسے بھی کوئی آؤٹ ہوتا ہے؟ مذاق کا موضوع بن گئے: ویڈیو وائرل

نئی دہلی:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چل رہی سیریز کے ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز اظہر علی کے مضحکہ خیز انداز میں آؤٹ ہونے کی وجہ سے ان کا خوب مذاق بن رہا ہے۔

ا س واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہاہے۔ در اصل ہوا یوں کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں64 رنز بناکر کھیل رہے پاکستانی کرکٹر اظہر علی نے پیٹر سڈل کی گیند پر سلپ کی جانب شاٹ کھیلا اور بال تیزی سے باؤنڈری لائن کے پاس جا کر رک گئی اور دونوں بلے یہ سوچ کر کہ گیند تو چوکے کے لیے باؤنڈری پار کر گئی کریز پر ایک دوسرے سے بات کرنے کے لیے کھڑے ہوگئے۔

امپائر نے نہ باؤنڈری کا اشارہ کیا اور نہ ہی فیلڈرز نے باؤنڈری ہوجانے پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن دونوں بلے باز پچ کے درمیان کھڑے ہوکر چوکے کا ‘جشن’ منانے لگے

۔تبھی فیلڈر نے باؤنڈری سےبال وکٹ کیپر اور کپتان ٹم پین کی طرف گیند پھینکی جنہو ں نے بڑے اطمینان سے اظہر علی کو رن آؤٹ کر دیا، لیکن پھر اظہر علی اور ان کے ساتھی بیٹسمین کو بھی رن آؤٹ ہونے کا یقین نہ آیا اور وہ ادھر ادھر دیکھتے رہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans azhar ali thinks ball went for four gets run out in comical fashion in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply