احساس ذمہ داری : سیلاب کا حال بتانے پاکستانی صحافی گردن تک پانی میں ڈوب گیا:ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ایک پاکستانی صحافی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہاہے جس میں یہ صحافی خود گردن تک پانی میں ڈوب کر سیلاب کے بارے میں رپورٹنگ کر رہا ہے۔ اس صحافی کا نام عزادار حسین ہے جو پاکستان کے نیوز ٹی وی چینل ‘ جی ٹی وی‘ کے ملازم ہیں۔

41سیکنڈ کے اس ویڈیو میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ صحافی حسین پاکستان کے علاقے کوٹ چٹامیں آئے سیلاب کے بارے میںبتا رہے ہیں۔ یورو نیوز کے مطابق اس ویڈیو میں یہ رپورٹر مسلسل 6دن سے ہو رہی بارش کے بعد کوٹ چٹا علاقے میں ہوئے نقصان کے بارے میں اپنے ناظرین کو دکھا اور بتا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو جی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر 25جولائی کو پوسٹ کیا گیا تھا اور اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس وائرل ویڈیو کو دیکھ لوگ صحافی عزادار حسین کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ، ایک صارف کاکہنا ہے کہ اس رپورٹنگ کے بعد اب ا ن کی تنخواہ میں اضافہ کر دینا چاہے، وہیں ایک دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ اس رپورٹر کی محبت کو سلام ‘۔

اس قبل ایک اور پاکستانی صحافی کا ویڈیو وائرل ہوا تھاجس کانام چاند نواب تھا ان کی اس رپورٹنگ سے متاثر ہو کر بالی وڈ اداکار سلمان خان اس سین کو اپنی فلم ’ بجرنگی بھائی جان میں فلمایا تھا ، اس سین کو اداکار نوازالدین صدیقی نے ادا کیا تھا ۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan journalist reports from neck deep flood water in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.