اڑیسہ میں ایک پولس گارڈ کا بریک ڈانس کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کرنے کا وائرل ہونے والا ویڈیو

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے عام ہو رہا ہے، جس کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔ در اصل ایک ٹریفک پولس گارڈ بریک ڈانس کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کرتاہے ۔

اس ٹریفک پولس گارڈ کا نام پرتاپ چندر کھنڈوال ہے ۔ 33سالہ ہوم گارڈ جو بھنیشورمیں تعینات ہیں وہ رقص کر کے ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں۔ ہم ویڈیو میں صاف دیکھ سکتے ہیں کہ پرتاپ کس طرح تھرکتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ جیسے ہری بتی ہوتی ہے تو پرتاپ اپنے انداز میں لوگوں کو نکلنے کا اشارہ کرتے ہیں او رلال بتی پر ڈانس کرنے لگتے ہیں، اس بارے میں پرتاپ سے جب پوچھا گیا کہ وہ ڈانس کرتے ہوئے ٹریفک کیوں کنٹرول کرتے ہیں۔

تو ان کا جواب تھا ’ میں اس ناچ کے ذریعہ لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ، لوگ قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کرتے ،لیکن میرے اس طرز عملسے لوگ رولس کو فالو کرتے ہیں اور لوگوں یہ انداز کافی پسند بھی آتا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Odisha cop who dances on roads to control traffic watch video in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply