شہرت پانے کے لئے زندہ آکٹوپس کھانا خاتون کو بڑامہنگا پڑا ،دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: چین کی ایک خاتون بلاگر کا زندہ آکٹوپس کھانے کا ویڈیو ان دنوںسوشل میڈیا میں خوب وائرل ہو رہا ہے۔شہرت پانے کےلئے خاتون بلاگر براہ راست اسٹریمنگ کے دوران زندہ آکٹوپس کھا کر دکھا رہی تھی لیکن اس کی یہ کوشش اس پر ہی بھاری پڑ گئی ۔

جیسے ہی اس خاتون بلاگر نے کھانے کی کوشش کی آکٹوپس اسے ہی کھانے لگا ، اس کے چہرے پر چمٹ گیا جس سے خود کوچھڑانے کےلئے خاتون کو بہت مشقت کرنی پڑی تب جا کر آکٹو پس کو اپنے چہرے سے ہٹایا۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو سب سے پہلے چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبوپر شیئر کیا گیا تھاجس کے بعد یہ ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوگیا۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بلاگر نے جیسے ہی آکٹوپس کو کھانا شروع کیا ،اس کے تھوڑی ہی دیر بعد وہ چلانے لگی ، خاتون کیمرے پر چلاتے ہوئے کہہ رہی تھی کہ یہ بہت ہی دردناک ہے ، میں خود کو اس سے چھڑانہیں پا رہی ہوں۔

وہ مزید کہہ رہی تھی کہ میرا چہرا خراب ہو گیا ، ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ آکٹوپس نے اس خاتون بلاگر کے چہرے کو جکڑ لیا بڑی مشکل سے جب وہ خود کو اس کے چنگل سے چھڑانے میں کامیاب ہوتی تب اس کے چہرے سے خون بہہ رہا تھا۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Octopus sucks onto chinese womans face ripping her skin when she tried to eat it live in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.