ویڈیو: براک اوباما سانتا کلاز کے بھیس میں اچانک ایک اسپتال پہنچ گئے

نئی دہلی: امریکہ کے سابق صدر براک اوباما اچانک واشنگٹن کے ایک بچوں کے اسپتال میں سانتا کلاز کی طرح سر پر لال ٹوپی اور کندھے پر جھولہ لٹکا کر بچوں سے ملنے پہنچ گئے۔ اوباما کو ایسا دیکھ وہاں سب حیران رہے گئے ، اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہو رہا ہے۔

اوباما نے چلڈرن نیشنل اسپتال میں پہنچ کروہاں زیر علاج بیمار بچوں کو تحفہ میں بہت سارے کھلونے دیئے۔ ایسا دیکھ کر وہاں موجود اسپتال کے عملہ نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا ،وہیں اوباما نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اس دوران سابق امریکی صدر نے کہا کہ انہیں اسپتال میں موجود بچوں اور ان کے گھر والوں سے بات کر کے بہت اچھا لگا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس حالات میں دو بچوں کا باپ ہونے کے ناطے میرے لئے سب سے ضروری یہی ہوگا کہ بچوں کی بہتر دیکھ بھال کرنے والے ہمیشہ آس پاس ہوں ۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama pays visit to d c childrens hospital as santa in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment