بندر نے اپنے عمل سے انسانوں کوشرمندہ کیا اور خوبصورت پیغام بھی دیا : ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بندرکو بے حد ہوشیار جانور کے طور شمار کیا جاتا ہے اورآئے روز ان کی شرارت بھری حرکتیں دیکھنے اور سننے ملتی رہتی ہیں لیکن کئی دفعہ تو یہ اتنا نقصان پہنچا دیتے ہیں کہ لوگوں کو ان کے خلاف کوئی سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہونا پڑ جاتا ہے ۔

تاہم اس بار سوشل میڈیا پر ایک بندر کا ٹیک ٹاک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔ جسمیں بندر نل سے پانی پیتا ہے اور پینے کے بعد نل کو خود بند کرتا ہے تاکہ پانی کی بربادی نہ ہو ۔

ویڈیو دیکھ کرایسا کہنا غلط نہ ہوگا کہ بندر نے اپنے اس عمل سے انسانوں کوشرمندہ کیا اور خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔اس وجہ سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا میں کافی عام ہو رہا ۔

ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمیشن ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’ انسانوں کے لئے یہ کتنا خوبصورت پیغام ہے ‘۔

11سیکنڈ کے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ۔ اس ویڈیو کو کس نے ریکارڈ کیا اور یہ کہاں کا ہے اس کا ابھی تک کوئی علم نہیں ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا میں لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Monkey drinks water from tap then does this everyones impressed in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.