انگلینڈ کے دو مسلم کھلاڑی معین علی اور عادل رشید فتح کا جشن چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے:دیکھیں ویڈیو

لندن: سلطنت کرکٹ کا نیا شہنشاہ بننے والے کرکٹ کے جنم داتا انگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں نے کرکٹ ورلڈ کپ کی جگمگاتی ٹرافی ملتے ہی زبردست جشن منانا شروع کر دیا لیکن اپنی کرکٹ تاریخ میں اس شاندار کامیابی سے ایک زریں باب کا اضافہ کرنے کی خوش میں منائے جانے والے اس جشن کے دوران جوش میں آکر جیسے ہی جوہنی بیرسٹو نے شمپین کی بوتل کا کارک کھولا ٹیم کے دو مسلم کھلاڑی معین علی اور عادل رشید جشن چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے،انکا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچائے ہے اور اسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

ٹوئیٹر پر انکی زبردست تعریف کی جارہی ہے اور لوگ کہہ رہے ہیں یہ سچے پکے مسلمان بھائی۔ لوگ ٹوئیٹر پر لکھ رہے ہیں کہ اسلام میں شراب کو حرم قرار دیا گیا ہے اسی لیے یہ کھلاڑی فوراً اس جطگی سے بھاگ کھرے ہوئے جہاں انہی کی جیت کی خوشی میں ان کے ساتھی کھلاڑی شمپین کی بوتل کھول رہے تھے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اپنی شرٹ پر شراب کے کسی برانڈ کا لوگو تک نہیں لگاتے ۔جس کے باعث انہیں میچ کی آدھی فیس ملتی ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Moeen ali adil rashid running away from englands celebration in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.