مقابلہ حسن میں شامل ایک حسینہ کے کاسٹیوم میں آگ لگ گئی ،مگر وہ اسٹیج پر چلتی رہی

کوئسنا ہواٹ(ایل سلواڈور): ایلسلواڈور میں منعقد ایک مقابلہ حسن میں شرکت کرنے والی ایک حسینہ اپنے کاسٹیوممیں آگ لگجانے کے باوجود اسٹیج پر چلتی رہی۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ ماڈل پروں والا ایک ہیڈ گئیر اوڑھے چل رہی تھی کہ ایک مشعل بردار کے قریب سے گزرتے ہوئے مشعل کی بھڑکتی لو نے اس کے ہیڈ گئیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چند سکنڈوں میں پورا جلا دیا۔ لیکن یہ ماڈل لڑکی آگ سے بے پروا اسٹیج پر چلتی رہی۔
اسی اثنا میں وہاںموجود لوگوں میںسے کچھ کی نظر جیسے ہی آگ پر پڑی وہ دوڑ پڑے اور جلدی جلدی ننگے ہاتھوں سے ہی آگ بجھا دی۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ لگنے کے باوجود کرشماتی طور پر وہ حسینہ جلنے سے بچ گئی۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Model walks on stage clueless that her costume is on fire watch in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply