جب حامد انصاری کی والدہ سشما سوراج سے مل کر بے اختیار کہہ اٹھیں ’میری میڈم مہان ہے‘ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی:پاکستان کی جیل میں چھ سالگزارنے کے بعد منگل کو ہندوستان واپس لوٹے حامد نہال انصاری نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ۔

بدھ کے روز حامد اپنے گھر والوں کے ساتھ سشما سوراج کے دفتر پہنچے ۔ اس دوران حامد اور ان کی ماں جذباتی ہو گئے ، جس کے بعد سشما سوراج نے انہیں دلاسہ اور ان کا اعتماد بڑھایا ۔ اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے عام ہو رہا ہے۔

سشما سے بات کرتے وقت حامد رونے لگے ،اس کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج نے کندھا تھپ تھپا کر حامد کو دلاسہ دیا ۔

حامد کی والدہ فوزیہ انصاری بھی اپنے جذباتوں پر قابو نہ رکھ پائیں ، وہ نم آنکھوں سے بے اختیار کہہ اٹھیں ’ میرا ہندوستان مہان ہے‘ میری میڈم مہان ہے، سب میڈم نے ہی کیا ہے “۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Meri madam mahaan hamid nihal ansari meets sushma swaraj in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.