ویڈیودیکھیں:مین ہول پرجلتی پھلجڑی رکھتے ہی ڈھکن دھماکہ سے اڑ گیا

نئی دہلی: چین کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں بہت تیزی سے عام ہو رہا جس کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ در اصل ہوا یو ںکہ ایک لڑ کے نے ایک جلتی پھلجڑی ایک مین ہول پر ڈال دی ۔

لیکن اس لڑکے نے جیسے ہی وہ جلتی پھلجڑی رکھی مین ہول کا ڈھکن دھماکہ سے اڑ گیا اور وہ پورا حصہ آگ کے ایک بڑے گولے میں تبدیل ہو گیا ۔

لیکن خوش قسمتی سے یہ لڑکا اس آگ کی زد میں آنے سے بچ گیا۔اس واقعہ کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چین کے چیفینگ کے مانگولیان سٹی میں ہوئی ،گزشتہ ہفتے بدھ کے روز یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا جو اب بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ زیر زمین تیرتے رہنے والی میتھین نام کی گیس نے اس پھلجڑی کی چنگاری پکڑ لی ہوگی جس کے باعث یہ زوردار دھماکہ ہوا۔ لیکن جس لڑکے نے یہ جلتی پھلجڑی گٹر پر رکھی تھی وہ زخمی یا ہلاک ہونے سے بال بال بچ گیا اور اس کا بال بھی بیکا نہ ہوا۔

Why you should never put fireworks down a manhole

Why you should never put fireworks down a manhole.👉 http://shst.me/15xy

Posted by Shanghaiist on Friday, February 1, 2019

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manhole explodes in china after boy drops lighted fireworks through cover in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.