ویڈیو:چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں پھسل گیا لیکن پولس اہلکاروں نے مرنے سے بچا لیا

نئی دہلی:ریاست گجرات کے احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے ایک حادثے کا حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا میں بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

در اصل چلتی ٹرین میں ایک نوجوان شخص چڑھ رہا تھا کہ اچانک اس کا پیر پھسل گیا اور وہ پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گیا ،تبھی وہاں موجود دو آر پی ایف اہلکار نے اس مسافر کی جان بچا لی۔

اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا میں تیزی سے عام ہو رہا ہے۔ اس حادثے کا ویڈیو وزارت ریلوے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

ویڈیو میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ آشرم ایکسپریس ٹرین پلیٹ فارم سے نکل ہی رہی تھی کہ ایک نوجوان چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کرنے لگا لیکن اس کا توازن بگڑ گیا اور گر گیا، اس سے پہلے کہ وہ شخص پلیٹ فارم اورٹرین کے درمیان خالی جگہ پر گر تا وہاں تھوڑی دور پر موجود آر پی ایف کے اہلکاروں نے اس کو بحفاظت بچا لیا ۔

آر پی ایف کے اہلکاروں نے مسافر شخص کو پکڑ کر ٹرین کے اندر دھکا دے دیا اور ا سکی جان بچا لی۔ محکمہ ریلوے نے اس ویڈیو کو شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے ’ آپ کتنے ہی فٹ اور اسمارٹ کیوں نہ ہوں، لیکن مہربانی کر کے چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش نہ کریں‘۔

آر پی ایف کے جوانوں کے اس کارکردگی سے لوگ ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man slips trying to board moving train watch incredible rescue by rpf in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.