چین کے شینیانگ شہر میں جب ہوئی آگ کی بارش ،ویڈیو میں دیکھیں

نئی دہلی: یہ سوچ کر ہی دل دہل جاتا ہے کہ اگر کوئی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر شہر کے کسی رہائشی علاقے کی سڑک سے گزر رہا ہو اور اچانک آ گ کی بارش ہونے لگے،تووہ کیا کرے گا؟ ایسا ہی دل دہلا دینے والا ایک واقعہ چین کے شین یانگ شہر میں پیش آیا۔ اور مزے کی با ت یہ کہ یہ پورا واقعہ کیمرے میں قید ہوا ہے، جس کاویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
چائنا پلس نیوز کے مطابق آٹھ سیکنڈ کا یہ ویڈیو 11 مئی کو شین یانگ شہر کے ڈیش بورڈ کیمرے میں قید ہوا تھا۔ ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ شہر کے مصروف سڑک پر عام دنوں کی طرح گاڑیوں گزر رہی تھیں۔تبھی وہاں لمحے بھر کے لئے آندھیرا چھا جاتا ہے۔ اس کے بعد لگتا ہے کہ آسمانی بجلی سڑک پر گری ہے۔ یہ دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے آسمان سے آگ کی بارش ہو رہی ہے۔ خوش قسمتی رہی کہ آسمانی بجلی سڑک پر جس وقت گری جب وہاں کوئی بھی گاڑی یا انسان نہیں تھا جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

( بشکریہ :ویڈیوچائنا پلس نیوز )

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lightning strike leaves shower of sparks on busy street in china in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply