کیچ پکڑنے کی کوشش میں سری لنکائی کھلاڑی کشال پریرا شدید زخمی

نئی دہلی: سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چل رہی کرکٹ ٹسٹ سریز کے تیسرے میچ کے دوران مہمان ٹیم کے بلے باز کشال پریرا فیلڈنگ کرتے ہوئے کیچ لپکنے کی کوشش میں باؤنڈری پر اشتہاری بورڈ(Advertising board) سے ٹکرا کر شدید زخمی گئے۔
حادثہ میں انہیں شدید چوٹ آئی اور انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جاناپڑا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا 29واں اوور تھا اور پریرا لانگ آن باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے۔
چوٹ لگنے کے بعد کشال پریرا کو اپنے سینے کو سہلاتے اور مدد کے لئے اشارہ کرتے ہوا دیکھا گیا۔ سری لنکائی ٹیم کے مینجر آسانکا گرسنگھے نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے پریرا کی چوٹ زیادہ شدید نہیں لیکن میچ میں ان کے کھیلنا مشکوک ہے ۔مزید جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kusal perera cleared of any serious injury after nasty crash in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply