کترینہ کیف کرکٹ بھی کھیل سکتی ہیں،یقین نہ ہو تو یہ ویڈیو دیکھ لیں

نئی دہلی: حال ہی میں فلم’ بھارت‘ کے سیٹ سے بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کا ایک ویڈیو منظرعام پر آیا تھا جس میں وہ کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے تھے۔

اس ویڈیو میں سلمان خان نے کئی چوکے اور چھکے لگات کر اپنے شیدائیوںکو یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ کرکٹ کھیلنا بھی جانتے ہیں۔ اب اداکارہ کترینہ کیف کا بھی ایسا ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا جس وہ سلمان خان کی طرح ہی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

کترینہ کیف بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر تو پہلی ہی خوب نام کما چکی ہیں، لیکن اب وہ اپنے کرکٹ کھیلنے کا ہنر بھی سامنے لے آئی ہیں۔کترینہ نے اپنی آنے والی فلم ‘بھارت’ کے سیٹ پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں وہ کئی بار ا جارحانہ انداز میں لمبی اور اونچی ہٹیں لگاتی نظر آئیں جس سے ان کے کرکٹ کھیلنے کا شوق اور فن سامنے آیا۔

اس ویڈیو کے ذریعے کترینہ کیف نے اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ انوشکا شرما سے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے ہمراہ ان کی کرکٹ پر کوئی تبصرہ کریں۔ساتھ ہی اداکارہ نے خود کو ایک اچھا آل راؤنڈر بھی قرار دیا۔یاد رہے کہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے حال ہی میں آنند رائے کی فلم ‘زیرو’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Katrina kaif plays cricket on bharat sets in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.