دولہا اپنے شادی کو خاص بنانے کے لئے دلہن کو بلڈوزر پر بیٹھا کر گھرلایا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ہم ہندوستانی روایات کی اکثر شادیوں میں دولہا دلہن کو گھوڑے، مہنگی کاروں یا ہاتھیوں پربیٹھے یا جاتے دیکھا ہو گا۔ لیکن سوشل میڈیا میں ان دنوں ایک شادی کا ویڈیو وائرل ہو رہا جس میں کرناٹک کے ایک جوڑے نے اپنی شادی کو خاص بنانے کے لئے منفرد سواری کا استعمال کر کے سب کو دکھا دیا کہ یہ بھی ایک سواری ہے۔
کرناٹک میں جنوبی کنڑ کے پتور میں چیتن نامی شخص اپنی دلہن ممتا کو کسی مہنگی کار میں نہیں، بلکہ جے سی بی مشین( بلڈوزر) میں بٹھا کر گھر لایا۔ دراصل چیتن ایک جے سی بی آپریٹر ہے اورجے سی بی سے اپنی زندگی گزربسر کرتے ہیں۔ چیتن سالوں سے جے سی بی آپریٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
اسی لیے اپنی زندگی کے اتنے اہم موقع پر اپنی دلہن کو گھر لانے کے لئے بھی اس نے جے سی بی کو ہی سب سے صحیح سواری مانا۔چیتن کا کہنا ہے کہ شروع میں ممتا جے سی بی میں بیٹھنے سے شرما رہی تھیں کیونکہ ممتا کافی شرمیلی ہیں۔ لیکن چیتن کے کہنے کے بعد وہ مان گئی اور جے سی بی میں بیٹھ گئی۔
چیتن نے کہا “یہ سب پہلے سے پلان نہیں تھا۔ لیکن لنچ کے بعد جب ہم لوگ باہر نکلے تو میں نے اور میرے دوستوں نے یہ فیصلہ کیا کہ کسی اور گاڑی سے جانے کی بجائے جو گاڑی میں چلاتا ہوں اسی سے اپنی دلہن کو بھی لے کر جانا چاہئے اور پھر ہم نے جے سی بی میں بیٹھ کر ہی گھر جانے کا فیصلہ کیا۔

Title: karnataka man takes his bride on a jcb ride in Urdu | In Category: وائرل خبریں  ( viral-stories ) Urdu News

Leave a Reply