پاپ سنگرجسٹن بیبر کا منگیتر کی محبت میں گشتی مغنی بننے کا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل

نئی دہلی: محبوبہ سے اقرارِ محبت کرنے کا سب سے موثر طریقہ کیا ہے؟مختصر جواب ہے موسیقی!جی ہاں!سوشل میڈیا پر پاپ سنگر جسٹن بیبر کا ایک ویڈیو جو حال ہی کا کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاپ سنگرجسٹن بیبر نے لندن کے بکنگھم پیلیس کے باہرگٹاراٹھا کر چند پیار بھرے سرمیں گانے لگے۔24

سالہ بیبر نے ویکٹوریا میموریل کے فواروں کے کنارے بیٹھ کر ایک گشتی مغنی کی طرح اپنی منگیتر، ماڈل ہیلی بالڈوین کے لیے چند گانے گائے۔

روایتی ”گشتی مغنی‘ کے انداز میں خالی گٹار کیس سامنے رکھے جسٹن بیبر کے اس کارنامے سے وہاں موجود لوگ دنگ رہ گئے۔

در اصل بدھ کے روز بیبر اور ہیلی لندن کی سیر کرنے نکلے تھے۔ بیبر اور ہیلی بالڈوین ماضی میں بھی ساتھ رہے ہیں تاہم جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ سلینا گومز سے الگ ہونے کے بعد یہ دونوں دوبارہ ملے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @michael_kmlg on

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justin bieber serenades hailey baldwin outside buckingham palace in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply