انڈونیشیا میں زلزلہ کے دوران بھی امام اور مقتدی نماز پڑھتے رہے ، ویڈیو وائرل ہوا

نئی دہلی: انڈونیشیا میں گذشتہ روز جس زبردست زلزلے نے لومبوک جزیرے میں تباہی مچاتے ہوئے ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنا دیا اسی زلزلے کے دوران انڈونیشیا کی ایک مسجد میں مغرب کی نماز ادا کیے جانے کا وہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے

جس میں بالی میں ایک امام زلزلے کے جھٹکوں سے ہلتے رہے،مسجد دائیں بائیں جھولتی رہی لیکن امام تسلسل سے آیت الکرسی کی قرات کرتے رہے اور ”ولا یودہ حفظہما و ھوالعزیز العظیم دوہراتے رہے اور مقتدی توکلت علی اللہ کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے امام صاحب کی اقتدا میں نماز پڑھتے رہے ۔

اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ دیکھیں ویڈیو۔۔۔۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: indonesian imam leading prayer as quake hits goes viral in Urdu | In Category: وائرل خبریں  ( viral-stories ) Urdu News

Leave a Reply