دو بائیک سوار دو شیروں کے درمیان پھنس کر بھی زندہ بچ گئے:ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: یہ مہاراشٹر کے کسی جنگلاتی راستے کا منظر ہے ۔جہاں دو بائیک سوار دو شیروںکے درمیان پھنس جاتے ہیں۔ وہ دونوں خوف سے منجمد سے ہوجاتے ہیں اور دونوں شیر بائیک سواروں کو دو تین بار آکر سنگھتے ہیں اور شاید بھرا پیٹ ہونے اور کچھ ان بائیک سواروں کی سٹی گم ہوجانے کے باعث ساڑھے چار منٹ تک دونوں ٹائیگروں نے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا ۔
ادھر کچھ کار سوار بھی کھڑے تھے جو اشاروںمیں ان سے کہے جارہے تھے کہ اپنی جگہ سے نہ ہلیں ۔کیونکہ انکے آگے بڑھتے ہی شیروں کی فطری جبلت عود کر آستی تھی اور وہ ان پر حملہ کر سکتے تھے۔
لیکن کار والوں کو جو اس واقعہ کی ویڈیو بھی بنا رہے تھے جیسے ہی موقع ملا وہ تیزی سے کار لے ان دونوں کے پاس پہنچے اور انہیں گسیٹ کر کار میں بٹھایا اور کار تیزی سے دوڑاتے ہوئے لے گئے اور ان دونوں بائیک سواروں کی جان بچا لی۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In chilling video bikers are caught between 2 tigers what happened next in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply