آسٹریلیا میں ٹرولی سے بے گھرشخض نے کیا ایسا کارنامہ کہ بن گیا لاکھ پتی، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: آسٹریلیا کے شہر ملبورن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ درا صل گزشتہ دنوں ملبورن میں تشدد پر آمادہ ایک جنونی شخص نے شہر میں خنجر زنی کی وارداتیں کرنے کے بعد ایک کار کو آگ کے حوالے کر دیا چھرا گھونپنے سے تین زخمیوں میں سے ایک کی موت ہو گئی ۔

اسی درمیان ایک بے گھر شخص کسی فلمی ہیرو کی کی طرح نمودار ہوتا ہے اور ٹر الی کی مدد سے دہشت گرد کا مقابلہکرتا ہے ۔ اس بے گھر شخص کا نام مائیکل روجرس ہے ، اس وقت مائیکل کو لوگ ٹرالی مین کے نام سے یاد کر رہے ہیں۔ اس نے ٹرالی کی مدد سے دہشت گرد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

لوگ اسے ہیرو کا لقب دے رہے ہیں ،ساتھ ہی لوگوں نے اس بے گھر شخض کو ارب پتی بھی بنا دیا ہے۔ لوگوں نے GoFundMe campaign کے ذریعہ ان کو آن لائن مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پچھلے ہفتے وائر ل اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ چار ہزار آسٹریلین ڈالر ( تقریباً 55لاکھ روپے) کا چند ہ اکٹھا کیا ہے ۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے مائیکل نے ٹرولی کے ذریعہ دہشت گر د کا مقابلہ کیا ۔

مائیکل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں ڈرا ہوا تھا ، میں اپنی جان کو لیکر کافی ڈر گیا تھا ،جب حسن خلیف شیرے نام کے ایک شخص نے ملبورن میں ایک شخص کو مارا اور دو لوگوں کو زخمی کیا اس وقت میں وہاں موجود تھا ، جس وقت دہشت گرد پولس پر چاقو سے حملہ کر رہا تھا تب میں ٹرالی لیکر پہنچا اور پولس کو بچایا ، وہاں موجود سبھی لوگ اس کو دیکھ رہے اور ویڈیو بنا رہے تھے ۔

پولس کے مطابق حملہ کرنے کی شناخت 30سالہ حسن شیرے کے طور پر کی گئی ہے، جو صومالیہ میں پیدا آسٹریلین ہے جو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے کافی متاثر ہے لیکن ا سکا دہشت گردتنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے اس نے خود اس بات کو قبول کیا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Homeless man helped stop melbourne attack by ramming shopping trolley into knifeman in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment