اس ننھے کرکٹر کا بیٹنگ اسٹائل دیکھ کر وراٹ اور وارنر کو بھول جائیں گے: ویڈیو وائر ل

نئی دہلی: ’ جنگل ۔جنگل پتہ چلا ہے، چڈی پہن کر پھول کھلاہے‘ جنگل بک کارٹون فلم کا یہ نغمہ عام طور پر سبھی کو پسند آتا ہے لیکن یہ گانا ان دنوں سوشل میڈیا پر سامنے آئے ایک ویڈیو پر کافی درست بیٹھتا ہے۔

در اصل اس ویڈیو میں ایک ننھا اور معصوم کرکٹر چڈی ڈائپر پہن کر کرکٹ کھیلتے ہوئے دنادن شاٹ لگاتے دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں بچے کے کھیل کو دیکھ کر ایساکہنا غلط نہ ہوگا کہ وہ بالکل وراٹ کوہلی اور سابق کرکٹر سچن تندڈلکر کی طرح کھیل رہا ہے۔ جس طرح یہ بچہ بیٹنگ کر رہا ہے اس سے کرکٹ کے شوقین ڈیوڈوارنر کی بیٹنگ بھی بھول جائیں گے ۔

اس بچے کے شاٹ اتنے شاندار اور لاجواب ہیں کہ اس کی تعریف انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمینٹیٹر مائیکل واں بھی کرنے سے خود کو نہیں روک پائے۔

کرکٹر مائیکل اس ننھے کرکٹر کا ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ یقینا ا سکے پاس انگریزی بلی یا کتا ہے‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے اس ویڈیو میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ایک چھوٹا سا بچہ ٹی شرٹ میں ملبوس دستانے پہنے بلے سے دیدہ زیب شاٹ لگارہا ہے، خاص باتی یہ ہے کہ بچے نے پینٹ یا کوئی چڈی نہیں پہنی بلکہ ڈائیر پہنا ہوا ہے اسی میں کرکٹ کھیل رہا ہے۔

ویڈیو میں بچہ ایک گھر کے اندر نظر آرہا ہے ،بچے کو جیسے ہی با ل کی جاتی ہے وہ تیزی سے گیند کی لائن میں آکر ہر بال پر لمبے شاٹ کھیل رہا ہے ۔ تاہم یہ علم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کہاں اور کس جگہ کاہے۔یہ ویڈیوفوکس کرکٹ ٹوئٹر پیج پر پوسٹ کیاگیا ہے-

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: He has an english cat or dog michael vaughan impressed with toddlers cricket shots in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.