ویڈیو:حسن علی نے پھر بولڈ مارا لیکن گردن میں جھٹکے کی یاد نے جشن منانے سے روک دیا

بلاوایو: پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ،جو زمبابوے کے خلاف حالیہ سریز کے دوسرے میچ میں ایک بلے باز کو کلین بولڈ کر کے خوش کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھوں کوہوا میں بلند کرنے کی کوشش میں گردن میں جھٹکا آجانے کے باعث پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کے کپتان مساکاڈزا کو کلین بولڈ کر کے اسی انداز میں خود خوشی منانے کے بجائے اپنے دوست شاداب خان کو انہی کے انداز میں جشن منانے کو کہا۔

واضح ہو کہ اس آخری ون ڈے میچ میں مساکاڈزا نے ایک پوری لمبائی کے ساتھ آنے والی گیند کو سیدھا ڈرائیو کرنے کی کوشش کی لیکن گیند انہیں چکمہ دے کر ان کے بلے کا باہری کنارہ چومتے ہوئے تیزی سے وکٹوں کے اندر گھس گئی اور آف اور مڈل ڈنڈوں کو ہوا میں اڑاتی نکل گئی۔

یہ ایسا کلین بولڈ تھا کہ حسن بے اختیار ہو اٹھے ۔لیکن انہیں فوراً ہی اسی قسم کا جشن مناتے ہوئے گردن میں جھٹکا آنے کا تکلیف دہ واقعہیاد آگیا اور وہ فوراً ہی سنبھل گئے اور شاداب خان سے ویاس ہی جشن منانے کہا۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hasan ali chooses not to do the blast celebration in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply