تمل ناڈو میں دولہے کو تحفے میں 5 لیٹر پٹرول کی کین دینے کا ویڈیوسوشل میڈیا میں وائرل

نئی دہلی:ہندوستان میں پٹرول کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں کے خلاف بطور احتجاج ایک نوجوان نے اپنے دوست کی شادی میں دولہے کو پٹرول کی کین تحفہ میں دیا جس میں 5 لیٹر پٹرول بھرا ہوا تھا۔

یہ تحفہ نہ صرف حیران کرنے والا تھا بلکہ حکومت ہندسے ناراضگی کا اظہار کرنے کا بہترین طریقہ بھی تھا۔ تمل ناڈو میں منعقد شادی کی ایک تقریب میں پربھو نامی نوجوان کو 5 لیٹر پٹرول کین کے ساتھ اسٹیج پر دیکھ کر تقریب میں شریک مہمان کچھ دیر کے لئے حیران رہ گئے۔ لیکن چند ہی لمحوں میں مہمانوں کو اس بات کا احساس ہوا کہ نوجوان شادی میں تحفہ کے طور پر پٹرول کا کین دولہے کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔

یہ واقعہ کاڈالور سٹی کے قریب واقع کوما رچی موضع کا ہے جہاں دولہے ایلن چیجین کے دوست پربھو نے انھیں یہ یادگار تحفہ دیا۔این ٹی وی چینل  کے مطابق ایک شادی تقریب کے دوران جب دولہا اور دولہن مہمانوں کا استقابل کر رہے تھے تبھی دولہے کا دوست پانچ لیٹر پٹرول کا کین لے کر وہاں پہنچا۔

ان کے تحفہ کو دیکھ کر چاروں طرف لوگ ہنسنے لگے۔ اس کے بعد دولہے نے دوستوں کے اس تحفہ کو قبول کیا۔ دراصل دولہا آٹو ڈرائیور ہے اس لیے دوستوں نے سوچا کہ اسے یہ تحفہ دینا زیادہ مناسب ہوگا۔

جب وہاں موجود لوگوں نے دولہے کے دوستوں سے اس بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ”اتنا مہنگا پٹرول تحفہ کی شکل میں دینا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔ اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ہم لوگوں نے پٹرول دولہے کو تحفہ میں دینے کا فیصلہ کیا۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Friends present petrol to tamil nadu groom as wedding gift in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment