سانپ سے بلیوں کی لڑائی کا حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل

تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی: ہم اور آپ نے سانپ اور نیولے کی لڑائی تو دیکھی ہوگی لیکن کیا کبھی بلیوں کو سانپ سے لڑائی کرتے دیکھا ہے!
ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں بہت تیزی سے وائرل ہو رہا جس میں چار بلیاں متحد ہوکر ایک سانپ سے لڑ رہی ہیں۔
ویڈیو میں ہم سب صاف دیکھ سکتے ہیں کہ اس خطرناک سانپ کو چا ر بلیوں نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔ بلیاں سانپ کے حملے کا انتظار کر رہی ہیں لیکن جب سانپ خوف کی وجہ سے حملہ نہیں کر تا ہے تو ان چار بلیوں میں سے ایک بلی سانپ پر حملہ کر دیتی ہے ،
بلی کے حملے کے بعد سانپ بھی ان پر حملے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہاں دوسری بلیوں کو دیکھ کر سانپ بھاگنے لگتا ہے ، اسی وقت کالے رنگ کی ایک بلی پھر سانپ پر حملے کی کوشش کرتی ہے لیکن تب تک سانپ بھاگ کر جھاڑیوں میں چلا جاتا ہے۔
بتادیں کہ اس ویڈیو کو بالی ووڈ اداکار نیل نتین مکیش نے بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کیا ہے۔ اداکار نے اس ویڈیو کو اس وقت شوٹ کیا جب وہ اپنی نئی فلم ’ بائی پاس‘ کی شوٹنگ کے لئے اسٹوڈیو جا رہے تھے۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا میں بہت تیزی سے عام ہو رہا ہے۔