ہیتی میں غریبی کا یہ ویڈیو دیکھیں جہاں آٹے میں نہیں کیچڑ زدہ مٹی میں نمک ملا کر روٹی بنائی جاتی ہے

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ملک ہیتی کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی۔ اس ویڈیو کو سابق ہندوستانی کرکٹر وریندر سہواگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
اس ویڈیو میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ وہاں غربت اس قدر ہے کہ لوگ کیچڑ زدہ مٹی میں نمک ملا کر روٹیاں بنارہے ہیں ۔ وریندر سہواگ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جذباتی اپیل بھی کی ہے ۔
انہوں اپنے لکھا” غریبی !ہیتی میں مٹی میں نمک ملاکر روٹیاں بنائی جا تی ہیں ، یہاں کے لوگ اسے کھاتے ہیں، برائے مہربانی کھانے کو برباد نہ کریں، ہم جس کی قدر نہیں کرتے وہ کسی کے لئے بہت اہم ہے، اپنا بچا ہوا کھانا کسی ضرورت مند کو دیںیا پھر روٹی بینک تک پہنچائیں جو ضرورتمندوں تک پہنچاتی ہے“۔
یاد رہے ملک ہیتی کی کل آبادی 1کروڑ ہے جس میں 30لاکھ لوگوں تک کھانا نہیں پہنچ پاتا ہے۔ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بھکمری ہے ۔ یہاں لوگ شدیدغذائی قلت کے شکار ہیں ۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Food problem in haiti video tweeted by virender sehwag in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply