یہ پاکستانی بچہ ہندوستانی فاسٹ باؤلرجسپریت بومرا ایکشن میں باؤلنگ کرتا ہے: دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: ان دنوں سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پاکستانی بچہ ہندوستانی کرکٹر جسپریت بومراہ کی طرح گیند بازی کرتے نظر آ رہا ہے۔

5سالہ یہ بچہ بومراہ کا بہت بڑا پرستار بتایا جارہا ہے۔ ایسا خیال کیا جار ہا کہ ایشا کپ میں انکی گیندبازی دیکھ کر کافی متاثر ہوا جس کی وجہ سے ان کی طرح گیند بازی کرنے لگا ہے۔ وہ ہر وقت بومرا ہ کی طرح گیند پھینکنے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔

واضح رہے کہ 20اکتوبر سابق کرکٹر وریندر سہواگ کی سالگرہ تھی ، ٹوئٹر پر جسپریت بومراہ نے سہواگ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

جہاں نیچے عمر آفریدی نام کے یوزر نے ٹوئٹ کیا ” پاکستان میں پانچ سال کا یہ بچہ آپ( بومراہ) کا بہت بڑا فین ہے ، ایشا کپ میں آپ کی گیندبازی دیکھنے کے بعد آپ کی طرح بالنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے“۔

بومراہ نے ویڈیو دیکھنے کے بعد ٹوئٹ کیا” جب میں بچہ تھا تو اپنے کرکٹ ہیروز کو کاپی کیا کرتا تھا ، آج بچے کو میرے ایکشن کو کاپی کرتے دیکھ بہت اچھا لگ رہا ہے“۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five year old pakistan fan tries to imitate jasprit bumrahs actions in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply