طلبہ نے ٹیچر سے کہا مت جاؤ سر !اور لپٹ کر رونے لگے۔تبادلہ رک گیا:دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: صوبہ کرناٹک کے تروولور ضلع میں ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر اور اسٹوڈینٹس کے درمیان انوکھا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ در اصل ٹیچر کے تبادلہ کے فرمان کے بعد جب یہاں کے ایک ٹیچر اسکول سے جانے لگے تو وہاں طلباءنہیں گھیرلیا اور جانے سے روکنے لگے۔
کچھ طلبہ تو ان سے لپٹ کر رونے لگے جس سے خود ٹیچر بھی جذباتی ہو گئے۔ ان کا ٹرانسفر رکوانے کے لئے طالب علموں نے دھرنے پر بیٹھ گئے اس کے بعد ٹیچر کے ٹرانسفر کو 10دن کے لئے ٹال دیا گیا ۔
وللگرام کے سرکاری ہائی اسکول میں انگریزی کے ٹیچر جی بھگوان پچھلے چار سال سے درجہ 6سے لیکر درجہ 10کے بچوں کو انگلیش پڑھاتے آئیں ہیں۔ ٹیچر بھگوان نے بتایا کہ جب میں اسکول سے نکل رہا تھا تو بچوں نے انہیں روک لیا کسی نے میرے اسکوٹر کی چابی چھپا دی تو کسی نے میرے بیگ کو ہی چھپا دیا اور وہ ان سے لپٹ کر رونے لگے۔
بقول ٹیچر انہوں نے یہاں نہ صرف پیسہ کمایا بلکہ لوگوں کا پیار اور عزت بھی کمایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھیں آگے کیا ہوا اور کیسے بچوں نے اپنے ٹیچر سے لپٹ کر رو رہے تھے اور یہاں سے نہ جانے کو کہہ ر ہے ہیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont go sir tn students cling on to their teacher refuse to accept his transfer in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply