کتے نے ایک معصوم بچی کو تالاب میں ڈوبنے سے بچالیا: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی : ایک معصوم بچی جو اپنی گیند لانے کےلئے تالاب میں اترنے ہی والی تھی کہ اسے پالتو کتا کھینچ کر باہر لے آیا ۔اس واقعہ کا ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا میں کافی تیزی سے عام ہو رہا ہے ۔

اس 16سیکنڈ کے ویڈیو نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ نا قابل یقین ا س ویڈیو میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک کتا اس معصوم سی بچی کو گیند لانے کے لئے پانی میں جانے سے روک کر اسے اپنے منہ کے ذریعہ پیچھے کی جانب کھینچ لاتا ہے اور خود پانی میں جا کر گیند لے آتا ہے۔

لوگوں کو جذباتی کر دینے والے اس ویڈیو نے سوشل میڈیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ اب تک کئی لاکھ افراد اسے دیکھ چکے اور ہزاروں لوگوں نے اسے ری ٹوئٹ بھی کیا ہے۔ Physics-astronomy.orgشیئر ہوتے ہیں اس ویڈیو نے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کئی لوگوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’ ہم انسان کتوں کی طرح کیوں نہیں ہو سکتے جو لوگوں کے تئیں قابل اعتماد ہو اور ان کی حفاظت کریں، وہیں ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’وہ مائی گارڈ،میرے پا س کہنے کے لئے کوئی الفاظ نہیں ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dog saves girl from falling into water in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
Tags: , ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.