ویڈیو : دھونی نے کہا’ ان شاءاللہ تو بیٹی زیوا نے فوراً کہا ماشاءاللہ ‘

نئی دہلی: ہندوستان کے مشہور کرکٹر مہندر سنگھ دھونی اور ان کی بیٹی زیواا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب عام ہو رہا ہے ۔

درا صل دھونی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں دھونی اپنی 4سالہ بیٹی زیوا کے ساتھ صوفے پر بیٹھے ہیں اور 6زبانوں میں یہ پوچھتے ہیں ”تم کیسی ہو“ ۔

خیال رہے کہ دھونی کی بیٹیزیوا کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا ہوا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور ان کی ہر حرکت سوشل میڈیا میں وائر ل ہو جاتی ہے۔وائرل ہو رہے اس ویڈیو میں دھونی اپنی بیٹی زیوا سے چھ زبانوں میں سوال کرتے ہیں جس کا زیوا بخوبی جواب دیتی ہوئی بہت پیاری لگ رہی ہیں ،

دھونی نے تمل، بنگالی، بھوجپوری، پنجابی، گجراتی اور اردو زبان میں پوچھ رہے تھے کہ ’ تم کیسی ہو؟ جس کا زیوا نے جواب دیا’ہم اچھے ہیں۔ تب دھونے کہتے ہیں ان شاءاللہ تو زیوا جواب دیتی ہے ’ماشاءاللہ‘۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhonis daughter ziva responding to how are you in six languages is too adorable in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.