جب دھونی نے اپنے مداح سے ہی دوڑ مقابلہ شروع کر دیا :، ویڈیو ہوا وائرل

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران کرکٹر ایم ایس دھونی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

در اصل میچ کے شروع ہوتے ہی جیسے ہی ہندوستانی ٹیم میدان پر فیلڈنگ کے لئے اتری تبھی ایک دھونی مداح ان کے پاس دوڑ لگاتا ہوا ان سے گلے ملنے کے لئے کوشش میں تھا کہ دھونی نے بھی دوڑ لگانی شروع کر دی ۔

یہ منظر دیکھ کر کھلاڑیوں سمیت پورا اسٹیڈیم قہقہے لگانے پر مجبور ہو گیا ۔ دھونی اور ان کے مداح کے درمیان ہوئی دوڑ ختم ہونے کے بعد دھونی اپنے فین سے گلے ملے اور پھر ان کو باہر جانے کو کہا ۔ اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب عام ہو رہا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dhoni takes pitch invading fan for a run in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.