ڈلیوری بوائے نے 6سالہ بچی کونالے میں ڈوبنے سے بچایا، ویڈیو وائرل ہوا

نئی دہلی: ایک ڈلیوری بوائے 6 سال کی بچی کی جان بچا کر ہیرو بن گیا اب اس حادثے کا ویڈیو سوشل میڈیا میںکافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

چین کے شاوزنگ سٹی میں 6سال کی بچی بہتے نالے کے پاس کچھ دھو رہی تھی اسی دوران اس کا پیر پھسل گیا اور بچی نالے میں گر گئی اور باہر نکلنے کے لئے جدوجہد کرنے لگی ،تبھی اس طرف سے ڈلیوری بوائے کا گذر ہوتا ہے وہ ڈوبتی بچی کو دیکھتا ہے ،فوراً موٹر سائیکل روکتا ہے اور سیدھے نالے میں کود جاتا ہے اور بچی کو بچا لیتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈلیوری بوائے کی شناخت لنگ فنگ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس واقعہ کا سارا منظر کیمرہ میں قید ہو گیا ۔ اس ویڈیو کو سی جی ٹی این نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delivery man saves 6 year old girl from drowning in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply